ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں جیت عمران خان کے نظریے کی فتح ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پشاور:
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جیت دراصل پی ٹی آئی اور عمران خان کے نظریے کی فتح ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جعلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہی ہے، دونوں ہائی کورٹس کے نو منتخب صدور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو بار انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کا موقع نہیں ملا، شاندار کامیابی نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا امید ہے کہ وکلاء کی نومنتخب قیادت آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی اور نومنتخب قیادت عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن جعلی حکومت کے غیر قانونی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان انتخابات میں
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی، پاکستانی ہائی کمیشن
ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی۔ ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز جاری ہو چکے ہیں، عمران خان کے دونوں بیٹوں نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا درخواست کیلئے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں، ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن نے علیمہ خان کے بیان پر ردِعمل سے گریز کیا ہے۔