ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزارت تجارت کو بھیج دیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ممتاز نیوز)ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھیج دیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چائے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے،میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز دی ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 20سے کم کر کے 5فیصد ، 6فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر کی جائے ، ڈیوٹی میں کمی سے مقامی سطح پر ادویات کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا،موٹر سائیکل کے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی 35فیصد سے کم کر کے 20فیصد کی جائے ، سپیئرز پارٹس کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا،قومی ٹیرف کے ساتھ سپیئر پارٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔ بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کاغذ اور پیر بورڈ پر کسٹم ڈیوٹی 10فیصد برقرار ، ریٹیل ڈیوٹی ختم کی جائے ، پرنٹڈ میٹیرل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی3فیصد سے بڑھا کر 20کی جائے ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 4ارب پرنٹڈ میٹریل درآمد ہوتا ہے جو مقامی سطح پر پرنٹ ہو سکتا ہے، اقدام سے نا صرف قیمتی زر مبادلہ بچے گا بلکہ نئی نوکریاں بھی پیدا ہونگی ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے 5سال پرانی تعمیراتی مشنری کی درآمد پر پابندی ہٹانے اور 10سال پرانی مشنری کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ، منصوبوں کے لاگت میں کمی ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے، چین
چین نے ٹیرف معاملے پر امریکہ کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔
ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکہ نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی سٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی اور کہاکہ ٹیرف کے معاملے پر امریکہ سے مذاکرات نہیں کئے۔
واضح رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لئے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہو گا۔