City 42:
2025-11-05@05:52:09 GMT

پاک بحریہ کی مشق سی گارڈز 2025 کا آغاز 24 فروری سے ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈنز 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری تک ہوگا۔

کراچی میں پاکستان نیوی ایکسر سائز سی گارڈ 25 کے حوالے سے بریفنگ میں ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر ( پاک بحریہ) کمانڈر عاطف خان نے کہا کہ یہ ایکسرسائز میری ٹائم کوآرڈینیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے میری ٹائم زون میں سیکیورٹی کا تجزیہ کیا جائے گا۔  مشقوں کے درمیان مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو جانچا جائے گا۔ یہ مشقیں سمندری دفاع کو مزید محفوظ بنائیں گی۔

پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کے اعتبار سے  چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی کے مقاصد کا حصول ان مشقوں سے ممکن ہوسکے گا۔ ان مشقوں کے ذریعے پاک بحریہ و دیگر ادارے بہتر انداز میں میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹ سکیں گے۔

پاکستان کوسٹ لائن کا رقبہ 2 لاکھ 90 ہزار اسکوائر کلو میٹر بنتا ہے۔ پاکستان کی کوسٹ لائن بھارت سے ایران تک محیط ہے۔ پاکستان کے میری ٹائم زون سے ہر سال 70 ہزار جہاز گزرتے ہیں۔ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم بہترین پورٹس ہیں جہاں ایل این جی جہاز لنگر انداز ہوتے ہیں۔ 40 فش لینڈنگ سائٹس ہیں جن سے 10 لاکھ لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

ویڈیو؛ بھارت سے شکست، مداح نے پاکستانی جرسی کے اوپر بھارتی شرٹ پہن لی

ڈائریکٹر جوائنٹ انفارمیشن کوارڈینیشن سینٹر ( پاک بحریہ) کمانڈر عاطف خان نے مزید کہا کہ میرین ٹائم پالوشین اینٹی نارکوٹکس جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ماضی میں اس میں ہمیں کچھ حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔ہمیں گڈانی جیسے ماضی کے واقعات ہر قابو پانے کے لئیے اقدامات اور موٹر سدباب کرنا ضروری ہے۔ ان تمام مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئیے ہمیں تعاون کو بڑھانا ہے اور پاک نیوی کو جدید خطوط پر استوار کررھے ہیں ۔

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ ہوسکا

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک بحریہ میری ٹائم

پڑھیں:

بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کی پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی اور اعزازی مہمان کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں مہمان خصوصی احسن اقبال نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر قومی معیشت کی بہتری اور پائیدار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس شعبے سے وابستہ مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے عوامی آگہی اور ادارہ جاتی تعاون ضروری ہے۔

احسن اقبال نے پاک بحریہ کی جانب سے بحری وسائل کے فروغ، تحقیق اور بلیو اکانومی کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد کو سراہا۔

مزید پڑھیے: میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی

بعدازاں انہوں نے تقریب کا باضابطہ افتتاح کیا یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور ایکسپو میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

یہ 4 روزہ ایونٹ پاک بحریہ کی جانب سے وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے جو 6 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔

ایونٹ میں 44 ممالک کے وفود اور 178 ملکی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شریک ہیں جو پاکستان کے بحری شعبے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا مقصد قومی و بین الاقوامی سطح پر بحری شعور کے فروغ، تجارتی و صنعتی تعاون اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم

تقریب میں سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود، صنعت و کاروباری برادری کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس2025 پی آئی ایم ای سی 2025 وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جاری بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو کی خاص بات کیا ہے؟
  • حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
  •  پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا، وائس ایڈمرل محمد
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!