8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سعودی عرب ،سینیگال سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سینیگال میں مختلف ذرائع سے پہنچے 3 پاکستانی نوجوانوں کی یورپ انسانی سمگلنگ کی جانا تھی مگر مقامی اتھارٹیز نے انہیں حراست میں لے کر پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے واپس بھیج دیا، جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔ سعودی عرب سے بلیک لسٹ 5 اور سزائیں پوری ہونے والے 6 افراد سمیت 14 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں منشیات فروشی کا ایک ملزم بھی شامل ہے۔ رومانیہ، عمان میں زائد المیعاد قیام اور ویزا ختم ہونے سمیت مختلف الزامات پر 12 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام، غیرقانونی انٹری اور دیگر الزامات پر 7 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ عراق میں زائد المعیاد قیام پر ایک ، قطر اور جنوبی افریقہ میں پاسپورٹ گم ہونے پر 6 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو دیا گیا
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحدی علاقے سے بھارتی سیکورٹی اہلکار کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) پاکستان رینجرز نے سرحدی علاقے سے بھارتی سیکورٹی اہلکار کو گرفتار کر لیا، بھارتی حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔ پاکستان نے اہلکار کو حراست میں لینے سے متعلق بھارتی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ بی ایس ایس اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں فیلگ میٹنگ جاری ہے۔