مسافر سے بدتمیزی کرنیوالے اہلکار سے سختی سے پیش آؤں گا: آئی جی ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ریلوے پولیس کے نئے آئی جی رائے محمد طاہر— فائل فوٹو
ریلوے پولیس کے نئے آئی جی رائے محمد طاہر کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح یہ ہے کہ ریلوے میں کوئی دہشت گردانہ کارروائی نہ ہو، جو بھی دہشت گرد ہوگا ،اس کا پیچھا کریں گے۔
نئے آئی جی ریلوے پولیس رائے محمد طاہر لاہور میں اپنے دفتر پہنچے تو ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے یاد گارِ شہداء پر پھول بھی رکھے۔
ملتان کی ریلوے پولیس نے مسافر کے گم ہو جانے والے 4 لاکھ روپے ڈھونڈ نکالے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رائے محمد طاہر نے کہا کہ اگر کوئی آفیسر یا اہلکار کسی مسافر سے بدتمیزی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے پیش آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پولیس فورس کو تیار کریں گے۔
آئی جی ریلوے پولیس نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، ریلوے کی حفاظت بخوبی کریں گے۔
رائے محمد طاہر نے یہ بھی کہا کہ ریلوے پولیس کی تعداد بڑھانا اور ویلفیئر کے لیے اقدامات کرنا ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رائے محمد طاہر ریلوے پولیس کہا کہ
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
ملتان:موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔