پاکستان، بھارت آل ٹائم ون ڈے الیون میں کون سے کھلاڑی جگہ بنا پائے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
بھارت اور پاکستان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کی جگہ نہیں بن سکی جبکہ عمران خان کو بطور کپتان چنا گیا۔
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان آخری ون ڈے بھی اسی ایونٹ میں 8 برس قبل منعقد ہوا تھا۔
میڈیا کی جانب سے مرتب کردہ آل ٹائم الیون میں سچن ٹنڈولکر، سعید انور، سارو گنگولی، انضمام الحق، مہندرا سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، کپیل دیو، عمران خان (کپتان)، وسیم اکرم، انیل کمبلے اور شعیب اختر کو جگہ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛ وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سے بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے یشوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ چار درجے اوپر آ کر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے برعکس پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ نیچے آکر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بنگلا دیش کے تنزید حسن نے 18 درجے بہتری کے بعد 37 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 17 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 9 ویں نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ اوپر آکر 10ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن 9 درجے ترقی پا کر 16ویں پوزیشن تک پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے سات درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔