وزیراعظم سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کی درخواست کی ہے۔
گورنر کے پی نے اپنے خط میں کہا کہ 21 جون2008 کو اس وقت کے وزیراعظم نے ائیرپورٹ کا نام بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنےکا اعلان کیا تھا اور 17 جولائی 2008 کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ائیرپورٹ کا نام بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھنے کا مقصد محترمہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا، امید ہےکہ آپ مثبت ردعمل دیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ائیرپورٹ کا نام اسلام ا
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔