لوئر کرم بگن چار خیل اور مندوری میں فوجی آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران چار ٹرک لوٹا ہوا سامان ان علاقوں سے برآمد کیا ہے اور درجنوں دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے اسلام ٹائمز۔ لور کرم میں بگن، مندوری، چار خیل اور ڈاڈ کمر کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی آپریشن جاری ہے۔ جہاں پچھلے نومبر سے 17 فروری تک تین مرتبہ سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں پارا چنار جانے والے اشیاء خوردونوش پر مشتمل مال بردار گاڑیوں کے قافلوں مسلح حملہ کیا جاچکا ہے۔ گاڑیوں کو لوٹنے کے علاوہ جلایا گیا اور انکے ڈرائیوروں کو قتل کیا گیا۔ اسی پر اکتفا نہ کیا گیا بلکہ گاڑیوں کے فریمز کو سکریپ میں لے کر بیچا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران چار ٹرک لوٹا ہوا سامان ان علاقوں سے برآمد کیا ہے اور متعدد دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ کانوائے لوٹنے کے بعد اپر کرم میں ایک بار پھر اشیاء کی قلّت پیدا ہو گئی ہے۔ موجود اشیاء چار گنا ریٹ پر فروخت ہورہے ہیں۔ شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ خصوصا فیول اور گیس نہ ہونے کی وجہ لوگ انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
مستونگ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندستان" سے تھا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر زید سلیم مادرِ وطن پر قربان (عمر 31 برس، تعلق خوشاب سے تھا) ہوگئے، میجر زید نے فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جوانمردی سے لڑائی لڑی۔ سپاہی ناظم حسین بھی جام شہادت نوش کر گئے (عمر 22 برس، تعلق جہلم سے تھا)۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سورس : آئی ایس پی آر