Daily Mumtaz:
2025-07-07@00:21:29 GMT

پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پاکستان نیوی کی زیر نگرانی مشق سی گارڈ-25 کی افتتاحی بریفنگ منعقد کی گئی، جس میں کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق اپنی نوعیت کی دوسری بڑی مشق ہے، جوپاکستان نیوی کی ایک اہم کاوش ہےاس کا مقصد پاکستان کے مختلف بحری شعبوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانا ہے، جن میں شپنگ، ماہی گیری، قانون نافذ کرنے والے ادارے، نجی کمپنیاں اور این جی اوز شامل ہیں، تاکہ بحری شعبے کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ حل نکالا جا سکے۔
مشق کی افتتاحی بریفنگ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس فورس، ایف آئی اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ، اور پورٹ قاسم اتھارٹی سمیت مختلف اداروں کے نمائندے موجود تھے۔
اس موقع پر شرکاء کو مشق سی گارڈ کے اغراض و مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے کلیدی کردار سے آگاہ کیا گیا، جو پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بحری تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یہ مشق قومی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور پاکستانی سمندری حدود کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ اس دوران سمندری مشقوں، عملی سرگرمیوں اور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز کے ذریعے موجودہ سیکیورٹی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے تمام قومی اداروں کا شکریہ ادا کیا اور بحری تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا ہےاور اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون سے پاکستان کی بحری سرحدوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز  بن گیا

اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ 180 ممالک اور 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی پویلین میں قدرتی نمک کی  چٹانوں کا لمس زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔

پاکستانی پویلین کا پنک سالٹ گارڈن زائرین کے لیے سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا، پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔

ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ پویلین 'زمین کے ساتھ ہم آہنگی' کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔

پاکستانی پویلین نہ صرف برآمدات میں اضافے اور پنک سالٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا نمایاں پلیٹ فارم بنا بلکہ یہ بین الاقوامی ہم آہنگی اور فکری تبادلے کا ترجمان بھی بن کر ابھرا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر خراجِ تحسین
  • غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید،عالمی اداروں کی اپیلوں کے باوجود حملے جاری
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز  بن گیا
  • اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
  • عالمی امن کانفرنس کا انعقاد بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
  • ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کوئی تحقیقی منصوبہ شامل نہ ہونے کے باعث عملی طور پر ’غیر فعال‘
  • رواں برس 8500کاروباری اداروں پر سائبر حملوں کا انکشاف
  • ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر
  • پاکستان کی چین میں منعقدہ 2025 ایس سی او فلم فیسٹیول میں شرکت
  • یوکرین کا روس پر حملہ، بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکار ہلاک