اقوام متحدہ میں یوکرین میں ’امن کی راہ‘ سے متعلق ترمیمی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین کے بارے میں"امن کی راہ" قرارداد ترامیم کے ساتھ منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکا کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی اور "امن کی راہ" کے عنوان سے پیش کی گئی قرارداد ترامیم کے ساتھ منظور کر لی۔
یہ قرارداد اصل میں امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج دوسری ترمیم شدہ قرارداد (A/ES-11/L.
قرارداد امریکہ، ارجنٹینا، جارجیا، ہنگری، اسرائیل، شمالی مقدونیہ نے پیش کی ووٹنگ کےحق میں: 93 غیر حاضر: 73 مخالفت میں: 08 ووٹ پڑے۔
یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی تین ترامیم کو منظور کیا گیاجس کے بعد یہ ترمیم شدہ قرارداد منظور کی گئی۔پاکستان نے دونوں قراردادوں پر ووٹ دینے سے اجتناب کیا اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی گئی پیش کی
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔