پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے جنرل ایریا باغ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر میں کارروائی کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریش کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گرد ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع خیبر کے جنرل ایریا باغ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایک روز قبل، آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔گزشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائی میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کی گئی سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2024 میں دہشت گرد حملوں کی تعداد 2014 یا اس سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ 2014 کی طرح دہشت گرد اب پاکستان کے اندر مخصوص علاقوں پر کنٹرول نہیں رکھتے لیکن خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجودہ عدم تحفظ ’تشویشناک‘ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں ریکارڈ کیے گئے 95 فیصد سے زیادہ دہشت گرد حملے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے۔

نیوزی لینڈکی بنگلادیش کو شکست، دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تھا کہ

پڑھیں:

بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی ریاست منی پور میں حالات کی سنگینی کے پیشِ نظر حکومت نے کرفیو نافذ کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں، جبکہ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شمال مشرقی ریاست منی پور میں مودی حکومت امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باعث امپھل سمیت پانچ اضلاع میں کرفیو لگا دیا گیا ہے، اور ریاستی انتظامیہ نے پانچ دن کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور دیگر ڈیٹا سروسز بند کر دی ہیں۔

کشیدگی میں اس وقت شدت آئی جب مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران ایک بس کو آگ لگا دی گئی، کئی سڑکیں بلاک کر دی گئیں اور مظاہرین نے ٹائر جلا کر راستے بند کیے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارمبائی ٹینگول نامی گروپ کے پانچ افراد کو گرفتار کیا، جو وادی کے اضلاع میں دس روزہ شٹر ڈاؤن کا اعلان کر چکے تھے۔

واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ دو برس سے مییتئی اور کوکی برادریوں کے درمیان نسلی کشیدگی جاری ہے، جس میں اب تک سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ 2023 میں پرتشدد واقعات کے بعد تقریباً 60 ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے، جن میں سے بہت سے اب بھی اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے۔

تنازع کی بنیاد زمین کی ملکیت اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ جیسے حساس مسائل ہیں، جنہوں نے دونوں برادریوں کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے قیامِ امن کی کوششیں نہ صرف ناکافی رہی ہیں بلکہ حالات مزید خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے بھارتی مرکزی حکومت پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت منی پور کے بحران کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے صورتِ حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت، اہم دہشتگرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • بھارتی ریاست منی پور میں مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل
  • بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی آبی دہشت گردی، یہ بات جذبات میں نہیں کہہ رہے، بلاول بھٹو
  • بھارت کی ایٹمی تنصیبات اور مواد غیر محفوظ ہیں، ان کی سیکیورٹی لیا جائے، پاکستان کا مطالبہ
  • لکی مروت: اہم مقامی دہشت گرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک
  • بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو؛ انٹرنیٹ معطل، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری
  • فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • خیبرپختونخوا: طوفانی بارش ، ژالہ باری اور سیلاب نے تباہی مچا دی،مکان منہدم،پانی گھروں میں داخل
  • محسن نقوی کا دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
  • ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات، سنت ابراہیمی کی ادائیگی