رحیم یارخان: پوتے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور میں پوتے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیے گولی اتفاقیہ چلنے سے سیکورٹی گارڈ، ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑے کے دوران 2 افراد زخمی ہوگئےاس حوالے سے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پوتا بندوق سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا کہ گولی چل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اتفاقیہ حادثہ ہے یا کوئی اور معاملہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
40 سال کی خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔