خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
بنگلا(نیوز ڈیسک)خلیج بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کا کہنا ہے کہ آج (منگل کی) صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی۔
این سی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز خلیج بنگال میں زیر زمین 91 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ماہرین کے مطابق اگر زلزلے کا مرکز سطحِ زمین سے بہت نیچے ہو تو اس کا اثر کم ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر زلزلے کا مرکز سطح سے 5 سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ہو تو اس کے اثرات سے نقصان کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ تاہم یہ زلزلے کی شدت پر منحصر ہے۔
اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بنگال میں کے مطابق زلزلے کے
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :