اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مقابلے،یحییٰ سردار نے مسٹر فزیک اور شایان نے جونیئر مسٹر فزیک کے ٹائٹل جیت لئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مقابلے،یحییٰ سردار نے مسٹر فزیک اور شایان نے جونیئر مسٹر فزیک کے ٹائٹل جیت لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ مقابلوں میں یحییٰ سردار نے سینئر مسٹر فزیک اسلام باد اور شایان نے جونیئر کے ٹائٹلز اپنے نام کئے۔
سرپرست اعلی چوہدری شفیق اور چیئرمین سید نعمان شاہ کی سرپرستی میں ابپارہ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ مقابلوں میں باڈی بلڈرز کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں ایا اور مقابلے کو دیکھنے کے لیے کمیونٹی سینٹر کا ہال تماشائیوں اور سپورٹرز سے بھر گیا۔
مہمان خصوصی نے سینئر مسٹر فزیک اسلام کا مقابلہ جیتنے والے یحیا سردار کی محنت اور لگن کی تعریف کی جس نے پہلی بار باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لے کر بادپاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیئر رہنما رکن قومی اسمبلی و سابقہ وفاقی وزیر طارق فضل چوھدری نے جیتنے والوں میں نقد انعامات شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کیے۔ سابق ڈپٹی میئر اسلام اباد چوھدری رفعت جاوید ایڈوکیٹ بھی موجود تھے معروف باڈی بلڈرز شوکت شہزاد محمد عظیم اور زاہد ندیم نے ججز کے فرائض سرانجام دیے
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوھدری نے سرپرست اعلی چوھدری شفیق کے خطبہ استقبالیہ کے جواب میں کہا کہ وہ اسلام اباد میں سپورٹس سٹی کے قیام کے لیے اور خصوصی طور پر باڈی بلڈنگ کے لیے اپ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں اور باڈی بلڈنگ کے فروع کے لیے اپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں قبل ازیں سید نعمان شاہ جو کئی دہائیوں سے شفیق چوھدری کے ساتھ مل کر اسلام اباد میں باڈی بلڈنگ کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں نے کامیاب باڈی بلڈرز کو میڈلز دینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے ہم کافی عرصہ کی جدوجہد کے بعد باڈی بلڈنگ کا مشکل حالات اور بے سر و سامان میں پودا لگایا تھا اج وہ تناور درخت بن چکا ہے لیکن ہم نے اپنی محنت یوں ہی جاری رکھنی ہے تاکہ اپنی نسل نو کو صحت مند فضا اور مثبت سرگرمیوں کا پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں
یاد رہے کہ مسٹر اسلام اباد ٹائٹل جیتنے والے یحییٰ سردارپشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام اباد کے نائب صدر سینئر صحافی اور ممتاز شاعر ادیب سردار یوسفزئی کا بیٹا هے اور خود ریڈیو پاکستان کا انگلش نیوز کاسٹر هہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن اسلام ا باد مسٹر فزیک
پڑھیں:
رونالڈو کی گرل فرینڈ اور ماں کی نیشنز لیگ کا فائنل دیکھنے کی تصاویر وائرل
اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی فیملی سپورٹ کی تصاویر نے دل چُھو لیا۔
گزشتہ روز میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نیشنز لیگ فائنل جیت کر بچوں کی طرح روپڑے، ویڈیو وائرل
فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس میچ میں فتح کیساتھ رونالڈو نے انٹرنیشنل کیرئیر کا 138واں گول بھی اسکور کیا، اسٹار فٹبالر کے اسکور کے وقت اہلیہ، بچوں اور ماں نے انکو خوب داد دی۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو بڑا دھچکا، کمائی کا اہم راستہ بند
تاہم رونالڈو کی گرل فرینڈ اور انکی ماں الگ الگ نظر آئے تاہم ڈگ آؤٹ میں فٹبالر کی والدہ نے بیٹے کے بچوں کو لگایا اور میچ سے لطف اندوز ہوتی دیکھائی دیں۔
مزید پڑھیں: یوئیفا نیشنز کپ؛ پرتگال نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
رونالڈو نے یورو 2016 کی تاریخی جیت اور 2019 نیشنز لیگ ٹائٹل کے بعد 2025 میں کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔