بلوچستان:چارحساس اضلاع میں انسدادپولیومہم چھٹے روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
صوبہ بلوچستان کے 4 حساس اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چھٹے دن بھی جاری رہی ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)کے مطابق بلوچستان میں 4 ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔ای او سی مہم کے دوران بچوں کوانسداد پولیوکے ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ہدف ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی خیبر پی کے کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( ای او سی ) کے ترجمان نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پی کے میں اعلیٰ معیار کی انسداد پولیو مہم جاری ہے جبکہ آج سے باجوڑ اور اپر دیر میں بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔