Express News:
2025-04-26@08:38:48 GMT

یہ میرے لیے حرام ہے، شاہ رُخ خان نے سود لینے سے انکار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ان کی ایک فلم کو سپورٹ کیا اور اس کی پروڈکشن کیلئے دی ہوئی رقم پر سود لینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رینو چوپڑا نے ایس آر کے کی تعریف کرتے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کیا کہ کس طرح 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم  میں شاہ رُخ خان نے انکی مالی مدد کی تھی۔ 

رینو نے بتایا کہ انہوں نے ان کے بیٹے ابھے چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ کی مالی معاونت بغیر سکرپٹ پڑھے کی تھی جس میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان اس فلم کو ان کے کہنے پر نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ پروڈکشن کے لیے دی گئی رقم پر سود لینے سے بھی صاف انکار کر دیا تھا اور کہا  کہ یہ ان کیلئے حرام ہے۔

رینو نے بتایا کہ شاہ رخ خان بےحد خوش مزاج اور احترام کرنے والے انسان ہیں۔ جب ان کے بیٹے کی فلم بنانے کی بات آئی تو شاہ رُخ نے اس کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ وہ فلم کے لیے سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کا کہنا تھا ’نہیں، یہ میرے لیے حرام ہے، میں سود نہیں لے سکوں گا‘۔ رینو چوپڑا نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے علاوہ دیگر تمام سرماکاروں نے سود لیا تاہم وہ کسی صورت اس پر راضی نہیں ہوئے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رینو چوپڑا نے نے بتایا کہ شاہ رخ خان کہ شاہ ر شاہ ر خ

پڑھیں:

نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے

بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔

نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا جس پر 2 روز قبل پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔

اب پہلگام کے واقعے کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت کر رہے ہیں اور انہوں نے بھارتیوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک کے لیے ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جارہا ہے، اس حوالے سے بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا، ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی۔

نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسیک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے، میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔

واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈول ہے اور ارشد ندیم پہلے ہی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا شیڈول طے کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت کا شکریہ ادا کیا تھا اور مصروف شیڈول کی وجہ سے معذرت کرلی تھی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سکھ فوجیوں کا پاکستان مخالف جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار
  •  بھارتی سکھ فوجیوں کا پاکستان مخالف جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار
  • تجارتی جنگ: ٹرمپ کا صدر شی سے گفتگو کا دعویٰ، چین کا انکار
  • ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑا نیرج چوپڑا کو نشانے پر رکھ لیا گیا
  • نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے
  • پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر نکل پڑیں
  • ترک انفلوئنسر کے ماریا بی پر سنگین الزامات، پاکستانی ڈیزائنر نے بھی اپنا مؤقف دے دیا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • بھارت پاکستان کیساتھ روایتی جنگ کر سکتا ہے، فیصل محمد
  • حکومت کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں ہوا، پتا نہیں کوٹ پینٹ پہن کر کیا ڈسکس کیا، علی امین گنڈاپور