شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ پی ٹی آ ئی رہنما کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں کے تابع ہے جن کا جیل کے نظام سے تعلق نہیں، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، چھے ماہ میں بچوں سے چوتھی بات بات کروائی گئی۔
پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، ہم یہ معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے، عمران خان کو دورہ سندھ کے حوالے سےآگاہ گیا، بتایا پورا سندھ پی ٹی آئی کا منتظر ہے، ہم سندھ کے حقوق کے لئے لڑیں گے اور ان کے پانی کا ایک قطرہ کسی اور کو نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پر وڈیروں کا بہت راج ہو چکا،ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ ہم کھڑے ہیں، پنجاب میں ہر روز فسطائیت کا نیا واقعہ سامنے آتا ہے، بانی کی رہنمائی میں ہم یہ جنگ لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جنید اکبر کی صدارت پر بانی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہدایت کی ہے کہ جو پارٹی کے ساتھ دوسرے عہدوں پر تعینات ہیں، وہ پارٹی عہدے چھوڑ دیں، جو لوگ پارٹی میں رہ کر اسکے خلاف باتیں کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو فارغ کر دیئے گئے انھیں ٹھوس وجوہات پر فارغ کیا گیا، کرکٹ پر بانی بہت افسردہ ہیں، بانی پی ٹی آئی سے نے کہا چیف جسٹس نے جو بات کی اسے آگے لیکر چلیں،جیلوں میں جو نظام ہے وہ قانون کے منافی ہے، عالیہ حمزہ اور شعیب شاہین کو ملک بھر میں یو سی سطح پر آرگنائز کرنے کی زمہ داری سونپی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے بانی نے مسرت کا اظہار کیا ہے، پارٹی مکمل طور پر متحد ہے، ہم پاکستان بار سپریم کورٹ بار کے الیکشن سامنے کھڑے ہیں، سب کو پیغام ہے کہ پارٹی متحد ہے اور آگے بڑھے گی، ہم ملک کے اندر کی قوت ہیں، ہم کوئی گروہ یا جھتہ نہیں جس نے اداروں سے دور ہو کر جہدوجہد کرنی ہے، ہم نیا پاکستان بھی بنائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، ان کے لیے کوئی سافٹ کارنر نہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو گی، جو لوگ اس دن میسر تھے اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان کی بات سنی جائے گی اور ان کا فردا فردا فیصلہ ہو گا، شیر افضل ہوں یا کوئی اور بانی نے کہا میں پارٹی عہدے داران کے ساتھ کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل پارٹی سے باہر ہو چکے ہیں یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا، جس کسی نے بدکلامی کی کسنے ذدوکوب کیا وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے، بانی نے کہا جو لوگ رابطہ میں نہیں تھے انکو موقع دیا جائے انکو ضرور موقع دیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی افسردہ ہیں، کرکٹ تکنیکی گیم ہے، وہ ان کو دیں گے جو کسی کے منظور نظر ہوں گے، عوام کی وابستگی کو اگر کوئی مذاق سمجھتا ہے تو عوام کے جذبات کی تضحیک کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی ا ئی کے حوالے سے شیر افضل انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے کہاکہ شکر ہے شیر افضل مروت سے ہماری جان چھوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے عمران خان کے لیے مشکلات بڑھ رہی ہیں، شیر افضل مروت
عمران خان سے وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا، لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ایک بار پھر بھائی تک رسائی نہ مل سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے اندر ہمارے خلاف لانچ کیا گیا، شکر ہے جان چھوٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے شیر افضل مروت کی علیمہ خان سے متعلق گفتگو پر برہمی کا اظہار کیا، جبکہ وکلا کی فیسوں سے متعلق ان کی گفتگو کی بھی مذمت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھیجا کہ وہ تمام تر اختلافات ختم کریں، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ بات چیت میں حکومت نے دیر کردی۔
یہ بھی پڑھیں ’عمران خان بار بار گمراہ ہوجاتے ہیں، ہر چیز کی حد ہوتی ہے‘، شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی پر تنقید
اس کے علاوہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا قانون کی عملداری نہ ہونے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سخت ریمارکس شیر افضل مروت علیمہ خان عمران خان عمران خان ملاقات وکلا وی نیوز