پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اسمبلی میں تین اہم بل پیش کریگی، وحید الرحمن پرہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پی ڈی پی رکن اسمبلی نے نوجوانوں میں نشے کی زیادتی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سماج میں ایک سنگین مسئلے کا رخ اختیار کر گیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر اور رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ ان کی پارٹی نئی تشکیل شدہ جموں و کشمیر اسمبلی میں روزگار، منشیات پر کنٹرول اور اراضی حقوق پر تین اہم بل پیش کرے گی۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس سمیت تمام پارٹیوں سے ان بلوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ پی ڈی پی رکن اسمبلی نے سرینگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر اسمبلی میں تین بڑی بلیں پیش کرنے والے ہیں جو لوگوں کو در پیش اہم مسائل کو حل کریں گی۔
وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ پہلا بل عارضی ملازموں، کیژول لیبرسز اور نیڈ بیسڈ ورکروں کی نوکریوں کو مستقل کرنے کے بارے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری محکموں میں ہزاروں ورکر برسوں سے کام کر رہے ہیں لیکن ان کو کوئی جاب سیکورٹی نہیں ہے، اس بل کا مقصد ان ملازموں کو مستقل نوکریاں دلانے اور ان کے مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ دوسرا بل جموں و کشمیر میں شراب اور منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے سے متعلق ہے۔
وحید الرحمن پرہ نے نوجوانوں میں نشے کی زیادتی کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے سماج میں ایک سنگین مسئلے کا رخ اختیار کر گیا ہے۔ پی ڈی پی کے لیڈر نے خطے کی سیاحت پر مبنی معیشت کو دیکھتے ہوئے عوامی مقامات پر شراب نوشی پر سخت ضابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا تیسرے بل کا مقصد بلڈوزر کی حکمرانی کو روکنا اور رہائشیوں کے لیے زمین کے حقوق کو محفوظ بنانا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وحید الرحمن پرہ نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
پشاور:پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ) نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔