جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی:عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی۔اڈیالہ جیل راوالپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا.
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے 10منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی. انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استعفی مانگا ہے. عمران خان کہتے ہیں پاکستان کی کرکٹ محسن نقوی کی وجہ سے تباہ ہوئی۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا شیر افضل مروت کو کافی دفعہ وارننگز دی گئیں. لیکن انہوں نے اپنا طرز عمل ٹھیک نہیں کیا. شیر افضل مروت کو اسی کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے پوسٹس درست نہیں. اتنا انتظار کرنے کے باوجود ابھی بھی وکالت پر دستخط کرکے نہیں دیے گئے. وکالت نامے 7 دن سے دیے ہیں.سمجھ نہیں آتی یہ وکالت نامے کیوں نہیں دیتے، وکالت ناموں پر کہا گیا ہے کہ رجسٹرار جوڈیشل ابھی آئیں گے تو وہ دستخط کریں گے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بتایا کہ عمران خان عمران خان نے کہا محسن نقوی انہوں نے جائے گا
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔