گووندا اور سنیتا کی شادی کو 38 سال مکمل ہوگئے اور اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

ان افواہوں اور خبروں میں کتنی صداقت ہے اس پر ردعمل دینے کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود گووندا یا سنیتا دستیاب نہیں ہیں۔

جوڑے کی خاموشی نے معاملے کو مزید پُراسرار بنادیا ہے جس سے طلاق کی خبروں اور طول پکڑتی جا رہی ہیں۔

ان خبروں پر یقین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اب تک گووندا یا سنیا یا کم از کم ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے ردعمل آنا چاہیے تھا۔

جس کے بعد گووندا کی بھانجی آرتی اور بھانجے کرشنا ابھیشک، جو خود بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں، اپنے ماموں اور ممانی کے دفاع میں سامنے آگئے۔

آرتی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کے ماموں گووندا کی طلاق کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ سب بے بنیاد اور مکمل جھوٹ ہے۔

ٹی وی اسٹار آرتی نے مزید کہا کہ میرے ماموں اور مامی کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ دونوں کے درمیان اعتماد، محبت اور بھروسے کا 38 سالہ رشتہ ہے۔

گووندا کی بھانجی آرتی نے میڈیا سے بھی بات کی اور کہا کہ میں اس وقت ممبئی میں نہیں ہوں اس لیے کسی سے بات نہیں ہوسکی لیکن ایک بات صاف ہے۔ یہ سب جھوٹی خبریں ہیں۔

آرتی نے کہا کہ میرے ماموں اور مامی 4 دہائیوں سے ایک آئیڈیل زندگی گزار رہے ہیں۔ اب طلاق کی باتیں کہاں سے آ رہی ہیں؟ ایسی جھوٹی افواہیں نہ پھیلائیں۔

کپل شرما شو سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے کرشنا ابھیشک نے بھی اپنے ماموں گووندا اور مامی کے درمیان طلاق کو مکمل جھوٹ قرار دیا۔

کرشنا نے کہا کہ میرے ماموں اور مامی ایک دوسرے سے بے انتہا پیار کرتے ہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوسکتا جیسا پھیلا جا رہا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انڈین آرمی کی بڑی ناکامی، سارے حقائق سامنے آ گئے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا
  • انڈین آرمی کی بڑی ناکامی، سارے حقائق سامنے آ گئے
  • لاہور؛ بھانجوں کے ہاتھوں ماموں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت
  • بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، ویڈیو سامنے آگئی
  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • مودی کوئی بھی جنگ مسلط کر سکتا ہے، اداروں اور ذمہ داروں کو تیار رہنا ہو گا، کاظم میثم
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کھل کر سامنے آ گئی
  • انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کا اجلاس، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی 
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
  • لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل