شہباز شریف کی نون لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں، محمد زبیر
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ میں سرکلرڈیٹ ختم کرکے بوجھ پھر عوام پر ڈالا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے صدر مسلم لیگ نون کی پارٹی کو جوائن کیا تھا، جب تک موجودہ وزیراعظم کی (ن) لیگ ہے اس میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نون لیگ میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے دوران طے ہوا تھا کہ اداروں کی نجکاری کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، نگران حکومت میں نجکاری کے حوالے سے کچھ کام ہوا تھا، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کبھی بھی نجکاری سے متعلق بات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان سے پوچھنا چاہیے ان کے پاس پلان کیا ہے، نجکاری کے حوالے سے حکومت کی کلیئریٹی نہیں ہے، مجھے نہیں لگ رہا کہ اس سال پی آئی اے کی نجکاری ہوگی۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ مین سرکلرڈیٹ ختم کرکے بوجھ پھر عوام پر ڈالا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نےنواز شریف کی پارٹی کو جوائن کیا تھا، جب تک شہباز شریف کی (ن) لیگ ہے اس میں میری واپسی کا کوئی چانس نہیں۔ محمد زبیرکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا سب کچھ بھائی کے لیے لوز کر دیا ہے، قائد نون لیگ کی سیاست یاد رکھی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ شریف کی نے کہا
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔