سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سوڈان(نیوز ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
سوڈانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سوئس ائر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوئس ائر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
برن: سوئس ائر لائنز کے طیارے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی‘طیا ہ کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئس انٹرنیشنل ائر لائنز کا طیارہ روانگی سے قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی طیارہ رن وے پر ٹیک آف کے لیے تیز دوڑنا شروع کیا، اسی وقت طیارے کے انجن سے اچانک شعلے نکلتے دکھائی دیے، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر روک دیاگیا۔
شعبہ ائر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے حکام کے مطابق پائلٹ کو آگاہ کیا کہ فائر بریگیڈ روانہ کردی گئی اور انجن کی حالت کا معائنہ کردی گیا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کے بعد ائرپورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد عارضی طور پر روک دی گئی۔ انتظامیہ کے جاری بیان کے مطابق طیارے میں موجود 223 مسافر اور 13 افراد پر مشتمل عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔