مصر نے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی صیہونی عہدیدار کی پیشکش مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائرلاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصری حکومت نے غزہ کے انتظامات سنبھلانے کی صیہونی اعلی عہدیدار کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائرلاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاہرہ غزہ پر حکومت کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینیوں کو کرنا ہے۔ لاپیڈ نے کہا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران مصر 8 سال تک انتظامی امور سنبھالے گا۔ یہ مدت 15 سال تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ صہیونی رہنما نے اس پیشکش کو قبول کرنے کی صورت میں مصر پر واجب الادا 155 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے معاف کروانے کا عندیہ دیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنے کی
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔