اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان سنگل ونڈو (PSW) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ڈریپ کلیرنس گیٹ وے کا اجراء کیا۔عالمی ادارہِ صحت (WHO) کے نمائندہ، ڈاکٹر لو ڈاپنگ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جس میں مختلف حکومتی اداروں، بین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنرز، اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے بھی شریک تھے۔

ڈریپ کلیرنس گیٹ وے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ریگولیٹری کمپلائنس کو آسان بنانا، غیرموئثر طریقوں کا خاتمہ، اور فارماسیوٹیکل سپلائی چین میں براہِ راست شفافیت فراہم کرنا ہے۔ انتظامی تاخیر کو کم کر کے اور ضروری ادویات کی کلیرنس کو تیز کر کے، یہ اقدام نہ صرف زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی کو بہتر بناتا ہے بلکہ پاکستان کے تجارتی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈائریکٹر ڈریپ نے اس تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، “اس پلیٹ فارم کا اجراء ہمارے ریگلولیٹری عمل کو جدید بنانے اور پاکستان کے فارماسیوٹیکل سیکٹر میں اعتماد کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام معیاری ادویات کی محفوظ، بروقت اور شفاف طریقے سے دستیابی کو یقینی بنانے کے ہمارے مشترکہ عزم کا ثبوت ہے۔”

ڈریپ کلیئرنس گیٹ وے کو اہم اسٹیک ہولڈرز، بشمول فارماسیوٹیکل کمپنیوں، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، اور تجارتی ماہرین سے مثبت آراء موصول ہوئی ہیں، جو اس کی صلاحیت کو پاکستان کے صت کے شعبے میں کارکردگی، اعتماد، اور جدت کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

یہ پاکستان میں فارماسیوٹیکل تجارت کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتا ہے، جو عالمی تجارت میں ملک کی پوزیشن کو ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر مستحکم کرتا ہے اور ساتھ ہی اقتصادی ترقی اور جدت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈریپ اور پی ایس ڈبلیو کی ڈومین ٹیموں کے ماہرین نے باہمی تعاون سے 4 سال کی مدت میں اس پلیٹ فارم کو ڈیزائن کیا، جس دوران متعدد غیر ضروری دستاویزات اور طریقہ کار کی ضروریات کو ختم کیا گیا۔ ڈریپ کے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی اس نظام کے استعمال پر وسیع تربیت دی گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ڈبلیو، سید آفتاب حیدر نے اس اقدام کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، “ڈریپ کلیئرنس گیٹ وے پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل کی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ریگولیٹری عمل کو ڈیجیٹل بنا کر، ہم قوانین پر عملدرآمد کو آسان بنا رہے ہیں اور فارما انڈسٹری کے کاروبار کرنے کے وقت اور لاگت کو کم کرنے میں مدد دے رہے ہیں، جس سے وہ عالمی سپلائی چین میں زیادہ بہتر پرفارم کر سکیں گے۔ پی ایس ڈبلیو جدت کے فروغ سے عالمی سطح پر مربوط ہیلتھ کیئر فریم ورک قائم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔”

ڈریپ کلیئرنس گیٹ وے کا آغاز حکومت پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت سے متعلق ریگولیٹری عمل کو ڈیجیٹل بنانے اور برآمدات کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کے مطابق ہے۔

پرانے کاغذی طریقوں کو جدید اور موثر ڈیجیٹل سسٹمز سے بدل کر، پی ایس ڈبلیو پاکستان کے سرحد پار تجارتی نظام کو تبدیل کر رہا ہے۔ یہ ترقی تجارتی رکاوٹوں اور آپریٹنگ لاگت کو کم کرتے ہوئے ریگولیٹری کمپلائنس کو بہتر بنائے گی اور بین الاقوامی منڈیوں کے ساتھ بلا رکاوٹ ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کے کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور

اسلام آباد:

پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔

کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
  • صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں فٹبال کا فروغ، فیفا سینئر نائب صدر اسلام آباد پہنچ گئے
  • تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، محمد اورنگزیب
  • ملک میں اے آئی اور ایڈوانس اسکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ کیلئے نیوٹک اور نیٹسول میں معاہدہ
  • پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ کے لیے تیمور مرزا کا نجی ادارے کیساتھ بڑا معاہدہ طے
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق