جسم کو سِلم اور اسمارٹ بنانے کےانتہائی آسان طریقے جانیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دِکھنے میں سِلم اور اسمارٹ نظر آئے، ویسے تو خود کو چاق و چوبند رکھنا مشکل تو نہیں البتہ اتنا آسان بھی نہیں تھوڑی بہت مشقت تو لازمی سا امر ہے۔
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر جاپانی لوگوں کا وزن کم ہوتا ہے کیونکہ ان لوگوں کا طرز زندگی (لائف اسٹائل) ایسا ہے ان کی خوراک میں توازن اور اعتدال پایا جاتا ہے جس سے انہیں سِلم اور اسمارٹ رہنے میں مد ملتی ہے اور بنیادی طور پر یہی ان کی صحت مند زندگی کا راز ہے۔وزن کم کرنے میں بلاشبہ ڈائٹ کنٹرول بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے ساتھ ورزش اس کی افادیت مزید اضافہ کرتی ہے۔
صحت سے متعلق بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپان کے لوگ سِلم اور اسمارٹ رہنے کیلیے غذائیت سے بھرپور اور تازہ خوراک پسند کرتے ہیں جس میں تازہ سبزیاں، خمیر شدہ اشیاء مچھلی اور سبز چائے شامل ہے۔زیرنظر مضمون میں 6 ایسی غذاؤں سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے کہ جن کو استعمال کرکے آپ بھی جاپانیوں کی طرح خود کو اسمارٹ اور چاق و چوبند بنا سکتے ہیں۔
ہارا ہاچی بو
ہارا ہاچی بو طریقے کے مطابق آپ معدے کو پوری طرح بھرنے کے بجائے 80 فیصد تک کھانا کھاتے ہیں اور 20 فیصد کی گنجائش چھوڑتے ہیں اس طرح زیادہ کھانے سے پرہیز کیا جاتا ہے اور کم کیلوریز لی جاتی ہیں۔ نتیجتاً وزن کم ہوتا ہے۔
کم کیلوریز والی غذائیں
روایتی جاپانی کھانوں میں سبزیاں، چربی کے بغیر گوشت اور ہول گرین شامل ہے۔ غذایئت والی اس خوراک سے وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں۔
مچھلی اور سی فوڈ
جاپانیوں کی خوراک مچھلی اور سی فوڈ سے پھرپور ہوتی ہے جو چربی کے بغیر پروٹین اور اومیگا 3 حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ اس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، میٹابولزم بہتر ہوتا ہے۔
چھوٹے سائز کے برتنوں کا استعمال
جاپان کے لوگ کھانے کے لیے چھوٹی پلیٹیں اور پیالے استعمال کرتے ہیں جس سے کم کھانے کی عادت پڑتی ہے کیونکہ چھوٹی پلیٹ بھر کر کھانے سے دماغ کو سگنل جاتا ہے کہ کافی کھا لیا ہے۔
سبز چائے پینے کی عادت
جاپان میں گرین ٹی کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔ اس میں کیٹچنز پایا جاتا ہے جو چربی کی آکسیڈیشن کو بڑھاتا ہے اور کیلوریز کو جلاتا ہے۔ کھانے سے پہلے یا بعد میں گرین ٹی پینے سے نظام ہضم بہتر ہوتا ہے۔
ورزش اور زیادہ پیدل چلنے کی عادت
سِلم اور اسمارٹ رہنے کیلیے جاپان کے لوگ پیدل چلنے اور سائیکل کے استعمال کو اوّلین ترجیح دیتے ہیں جس سے قدرتی طور پر کیلوریز کم کر کے وزن سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔
مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کرکے اور ان عادات کو اختیار کرکے آپ زائد وزن اور اضافی چربی سے باآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ اپنا مکمل طرز زندگی بدلیں اور خود کو ایسی خوراک کا عادی بنائیں جو آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے جسے آپ انجوائے کرسکیں اور جو آپ کے لئے مالی بوجھ بھی نہ بنے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: س لم اور اسمارٹ جاتا ہے ہوتا ہے ہے اور
پڑھیں:
بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
فائل فوٹوبلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہوگیا، سال 25-2024 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق 2025 میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا، بلوچستان کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے، موجودہ گندم بحران کے حوالے سے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق سمری میں پاسکو یا پنجاب حکومت سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔