پاراچنار راستوں کی بندش کے باعث لوگ خوراک و علاج نہ ملنے کے باعث مر رہے ہیں، سابق ایئرمارشل سید قیصر حسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سابق ایئرمارشل سید قیصر حسین نے میڈیا کے ذریعے وزیراعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آپ دونوں اس منصب کے لئے نااہل ہیں، اس وجہ سے پاراچنار کے محصور پانچ لاکھ آبادی کو ریلیف دینے یا امدادی پیکیج دینے کی بجائے محض میڈیا کے بیانات پر اکتفا کررہے ہیں جبکہ راستوں کی بندش کے باعث لوگ خوراک و علاج نہ ملنے کے باعث مر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ایئر مارشل سید قیصر حسین نے کہا ہے کہ نااہل صوبائی اور وفاقی حکومت پاراچنار سمیت اپر و لوئر کرم کے محصور پانچ لاکھ آبادی کے لئے مین روڈ فوری طور پر کھول کر رمضان المبارک کے لئے اشیائے خوردونوش کی ترسیل یقینی بنائیں اور کسی بڑے انسانی المیے سے قبل افغان سرحد بھی فوری طور کھول دیں۔ اپنے تحریری پیغام میں سابق ایئرمارشل سید قیصر حسین نے میڈیا کے ذریعے وزیراعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آپ دونوں اس منصب کے لئے نااہل ہیں، اس وجہ سے پاراچنار کے محصور پانچ لاکھ آبادی کو ریلیف دینے یا امدادی پیکیج دینے کی بجائے محض میڈیا کے بیانات پر اکتفا کررہے ہیں جبکہ راستوں کی بندش کے باعث لوگ خوراک و علاج نہ ملنے کے باعث مر رہے ہیں۔ سید قیصر حسین کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ قریب ہے اور ابھی تک راستہ کھولنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اور نہ ہی کوئی امید نظر نہیں ارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خرلاچی کی چیک پوسٹ کو کھول کر افغانستان کا راستہ کھول دے، بارڈر کے اس طرف افغانستان کا جاجی قبیلہ رہتا ہے، وہ پاراچنار کو روزمرہ کی اشیاء فراہم کر سکتا ہے۔ آج سے چند برس پہلے افغان علاقے میں زلزلہ متاثرین کو بھی ضلع کرم کے طوری اور بنگش قبیلوں نے ان کی مدد کی تھی جبکہ دونوں قبیلوں میں 500 سال پرانا معاہدہ ہے، اس مشکل وقت میں یہ ایک دوسرےکی مدد کریں گے، یہ دونوں ایک مسلک کے نہیں ہیں، لیکن انسانیت کی قدر و قیمت سے واقف ہیں۔ سید قیصر حسین کا کہنا ہے ضلع کرم کے عوام کو صوبے و وفاق کے مابین سیاسی چپقلش کی بھینٹ نہ چڑھائے ورنہ علاقے میں بڑا انسانی المیہ پیش آسکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میڈیا کے کے باعث کے لئے
پڑھیں:
اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17افراد پر فرد جرم عائد کر دی، کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا،کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔اے ٹی سی عدالت نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔(جاری ہے)
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کی سنگجانی جلسے کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کی استدعا پر درخواست ضمانت پر آج دلائل نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے اور دلائل دیئے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔گزشتہ سماعت پر بھی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سنگجانی جلسہ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی۔