پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر مزدہ گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
SWABI:
کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی۔
حادثے کے فوراً بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ تاہم ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔
ایمرجنسی ریسپانس میں ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم، موٹروے پولیس اور فائر فائٹرز ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مزید :