غزہ / نیویارک: اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔

تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘‘

مارچ 2024 کے حملے کے بعد محمود کو علاج کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا گیا، جہاں اب وہ اپنے پیروں سے لکھنے، کھیلنے، اور زندگی گزارنے کے نئے طریقے سیکھ رہا ہے، تاہم اب بھی روزمرہ کے کئی کاموں کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ کے منتظمین نے کہا کہ یہ تصویر صرف ایک بچے کی کہانی نہیں، بلکہ غزہ میں جاری جنگ اور اس کے بے گناہ متاثرین کی نمائندہ ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمانہ الزین خوری نے اس تصویر کو ایک "خاموش لیکن گہری چیخ" قرار دیا۔

ایوارڈ جیوری نے تصویر کی روشنی، جذبات، اور تکنیکی مہارت کی تعریف کی، اور اس پر بھی روشنی ڈالی کہ کیسے غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عالمی میڈیا کی رسائی محدود کی جا رہی ہے۔

ورلڈ پریس فوٹو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود کا خواب سادہ ہے: وہ مصنوعی بازو چاہتا ہے اور ایک عام بچے کی طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق دسمبر 2024 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ بچوں کے اعضا غزہ میں ضائع ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال بھی غزہ کی ایک تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا تھا، جس میں ایک خاتون اپنی 5 سالہ بھتیجی کی لاش کو گود میں لیے دکھائی گئی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گاڑی اگر گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کیسے بچائیں؟ آگاہی ویڈیو جاری

اسلام آباد:

نیشنل ہائیوے اینڈ موٹروے پولیس نے گاڑی کے گہرے پانی میں چلے جانے اور خود کو بچانے سے متعلق آگاہی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اگر گاڑی گہرے پانی میں چلی جائے تو فوراً پچھلی سیٹ پر چلے جائیں کیونکہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گاڑی کے دروازے کھلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

گاڑی کا ہیڈ ریسٹ نکالیں اور گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ دیں۔

ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بھاری ہوتا ہے، پچھلا حصہ ہلکا ہونے کے باعث تھوڑی دیر تک تیرتا رہتا ہے اور اسی وقت فوراً گاڑی سے باہر آ جائیں۔

واضح رہے کہ منگل 22 جولائی کو اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈںگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور اس دوران ایک گاڑی کے پانی کے ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹی ڈوب گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گاڑی اگر گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کیسے بچائیں؟ آگاہی ویڈیو جاری
  • بھارت میں جبری مذہبی تبدیلیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے گروپ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ
  • پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر 
  • فساد قلب و نظر کی اصلاح مگر کیسے۔۔۔۔۔ ! 
  • تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی اہم پریس کانفرنس
  • چلاس: تھک نالہ میں درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں اچانک ریلے میں کیسے پھنسیں؟
  • پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے
  • سانحہ قلات میں جاں بحق قوال کے گھر پر فاقے، حکومتی رویے اور امداد نہ کرنے پر احتجاج کا عندیہ
  • پانی میں بہہ جانے والے کرنل اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیسے کیا جا رہا ہے؟
  • جاپانی مارکیٹ سے پاکستانی طلبا کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟