“امریکی حملہ: یمن کی آئل پورٹ تباہ، آمدنی کے ذرائع مفلوج کرنے کا دعویٰ”
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
“امریکی حملہ: یمن کی آئل پورٹ تباہ، آمدنی کے ذرائع مفلوج کرنے کا دعویٰ” WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
امریکی افواج نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع ایک اہم تیل کی تنصیب پر فضائی حملہ کیا، جو کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی مہم میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار سرکاری طور پر تسلیم شدہ کارروائی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج امریکی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ایندھن کے اس اہم ذریعہ کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ انہیں غیر قانونی آمدنی سے محروم کیا جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں کے حملے سے تیل کی بندرگاہ پر کام کرنے والے 38 ملازمین جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 102 سے زائد زخمی ہیں۔
یہ حملہ راس عیسیٰ (Ras Isa) آئل پورٹ پر کیا گیا، جو یمن کے مغربی ساحل پر واقع تین اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے ملک کی زیادہ تر درآمدات اور انسانی امداد پہنچتی ہے۔ امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ حوثی اس تنصیب کو ایندھن کے ذخیرے اور مالی بدعنوانی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق اس حملے کا مقصد حوثیوں کی معیشت کو نقصان پہنچانا اور ان کے مالی وسائل کو محدود کرنا تھا۔
واضح رہے کہ مارچ کے وسط سے امریکی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف ایک مسلسل فضائی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد انہیں بحیرہ احمر (Red Sea) میں بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر حملوں سے باز رکھنا ہے۔ یہ سمندری راستہ عالمی تجارت کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
پینٹاگون نے مہم کے آغاز کے وقت ایک بریفنگ میں مہم کی نوعیت بیان کی تھی، تاہم اس کے بعد سے نہ تو حملوں کی تعداد، نہ اہداف اور نہ ہی مہم کی پیش رفت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں حوثیوں کی قیادت اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن وہ اس حوالے سے مخصوص اعداد و شمار ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرکے ضمانت کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے، حماد اظہر نے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے مشاورت کیلئے اپنی وکلاء ٹیم کو بلا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرکے ضمانت کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے، حماد اظہر نے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے مشاورت کیلئے اپنی وکلاء ٹیم کو بلا لیا ہے۔
حماد اظہر پہلے درخواست ضمانت دائر کریں گے، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دیدیں گے۔ یاد رہے کہ حماد اظہر 2 سال رُوپوش رہنے کے بعد والد کی وفات پر سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ حماد اظہر کے حکمران قیادت کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، اور اس حوالے سے انہیں خاطرخواہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔