راولپنڈی:

تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع قبرستان میں لڑکی قبر کھودنے والے راسخ العقیدہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یاسین بخاری کے قبضے سے آدھے انسانی دھڑ کا مٹی کا پتلا ،7 تعویز اور لوہے کی تار سے بندھی 7 کیلیں وغیرہ برآمد  ہوئی ہیں۔  پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے  جائے تدفین پر مداخلت کرنے کے جرم میں  تعزیرات پاکستان کی دفعہ 297  کے تحت سب انسپکٹر اسلم پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھاکہ مرزا سلیمان نے بتایاکہ بیٹی فوت ہوئی جس کی تدفین چونترہ کے مقامی قبرستان میں کی۔ کچھ ہی دیر بعد پتا چلا کہ ایک شخص بیٹی کی قبر ایک سائیڈ سے کھود کر بے حرمتی کررہا ہے، جس پر پولیس ٹیم نے  چھاپا مارا تو قبرستان میں مرزا سلیمان کی بیٹی کی قبر کے پاس ایک شخص بیٹھا قبر کی مٹی کھودتے ہوئے پایا گیا، جسے فوراً قابو کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گرفتار شخص نے اپنا نام یاسین بخاری اور خود کوادھوال کا رہائشی بتایا، جس کی تلاشی لی گئی تو اس کے ہاتھ میں پکڑے شاپنگ بیگ میں سے مٹی کا بنا ہوا انسانی جسم نما پتلا ،7 تعویز ،7 کیلیں جو لوہے کی تاروں سے بندھی ہوئی تھیں اور ایک چھوٹی کرنڈی  برآمد ہوئیں ۔ 

ملزم نے بتایا کہ مٹی کا انسانی جسم کا پتلا ،تعویز اور کیلیں وغیرہ کالے جادو کے لیے اس قبر میں دفنا رہا ہوں۔ ملزم نے ابتدائی طور پر مؤقف دیا کہ بیوی طویل عرصے سے بستر پر ہے، علاج کے لیے  کچھ نہ چھوڑا، ایک بابا نے بتایاکہ قبرستان میں کچھ دبا ہوا ہے وہ نکالو گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

اس موقع پر کھدائی کرتے وقت  پتلا وغیرہ ہاتھ میں پکڑے اور شاپنگ بیگ سے دیگر اشیا برآمد ہونے کے سوالات پر ملزم  خاطر خواہ جواب نہیں دے پایا۔ پولیس کے مطابق ملزم  نے جائے تدفین  پر مداخلت بے جا کرکے جرم کا ارتکاب کیا،  جس پر اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو عدالت پیش کیا تو دفعات قابل ضمانت ہونے پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قبرستان میں کے مطابق کی قبر

پڑھیں:

رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے لیاری کینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کا جرائم کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے نیاآباد سے دورانِ اسنیپ چیکنگ لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھوگروپ) سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویرعرف ولری ولد فقیر محمد کو گر فتارکر لیا۔

ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم موسٰی لین لیاری میں ایک بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث ہے۔ ملزم جنوری 2025 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔

ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف بھی تھانہ پاک کالونی میں ایف آئی آر درج ہے۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور رینجرز کے ہاتھوں 2024 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار