گلگت: گاڑی کی ٹکر سے 3 بہنیں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
گلگت کے علاقے بسن کھاری کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے اسکول جانے والے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق مشتعل افراد نےگاڑی کو آگ لگا دی اور احتجاجاً شاہراہ بند کر دی۔
پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شاہراہِ قراقرم پر رحیم آباد کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودی عرب ٹریفک حادثہ، بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے میں خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار
جاں بحق افراد کا تعلق بونیر کے علاقے دگئی سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ 11 روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثے میں خاندان کے مزید 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بونیر ٹریفک حادثہ زائرین عمرہ