ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے باعث 6 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لئے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کے سبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد سکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور سے 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محکمہ ریلوے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم
عادیہ ناز: محکمہ ریلوے کے ملازمین کی تنخواہیں پھر تاخیر کا شکار، ریلوے کے درجہ چہارم کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ تاحال ادا نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہر ماہ کی 15 تاریخ تک تنخواہ دی جانی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث تنخواہ اب تک ادا نہیں کی جا سکی۔
تنخواہوں میں تاخیر سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو روزمرہ کے اخراجات کے لیے انحصار کرتے ہیں۔
سیاحوں کے لیے خوشخبری
صدر ریلوے پریم یونین فیاض شہزاد کا کہنا تھا کہ ملازمین پورا مہینہ محنت کرتے ہیں،تنخواہ لیٹ کردی جاتی ہے،ریلوے افسران اپنی تنخواہیں بروقت وصول کر لیتے ہیں۔