اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
ہنگری(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر کا اسپیکر قومی اسمبلی کا ہنگری کی قومی اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر سے ملاقات،ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے پارلیمانی وفود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقایی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشرق وسطی اور فلسطین صورتحال سمیت روس یوکرین تنازعہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے دوٹوک موقف کا اعادہ کیا ۔سپیکر کا یوکرین روس تنازعہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور ،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کی پارلیمان میں رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اسپیکر نے ہنگری کے اسپیکر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ہنگری کے وزیر اعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے توانایی کے شعبے میں ہنگری کی مول کمپنی کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ ہنگری ہر سال 500 پاکستانی طلبہ کو مکمل اسکالرشپس فراہم کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ہنگری کی قومی اسمبلی قومی اسمبلی کا کا دورہ
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب