Express News:
2025-07-26@09:10:45 GMT

سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

کراچی:

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔
 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 29ڈالر کم ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2ہزار 887ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی قیمتوں کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3300  روپے کی کمی سے 3لاکھ 3ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2829روپے کی کمی سے 2لاکھ 59ہزار 773روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ 

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 314روپے پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 841روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر روپے کی

پڑھیں:

چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعویٰ کردیا، جبکہ مختلف شہروں میں چینی 172سے 200روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 8 روپے کی کمی سے 188روپے سے 180روپے فی کلو پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی جہاں نرخوں کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، پشاور میں چینی 190 روپے، کوئٹہ میں 184، لاہور میں 180 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • امیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کا تدارک کریں، عالمی عدالت انصاف
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  • موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے کے حقدار ہیں، عالمی عدالت انصاف کا اہم فیصلہ
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ