اسلام آباد ، فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں شہری نے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی مارنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق آج دوپہر دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس دوران راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہری فیضا ن علی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں اور متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں ایک شہری نے خود کوگولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 33 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی تھی جو رنگ و روغن کے کارخانے میں ملازمت کرتا تھا جس نے اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیاتھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بادامی باغ کے علاقے میں مورچہ سٹاپ کے قریب ایک شہری نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی وجہ بظاہر تنگدستی معلوم ہوتی تھی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق متوفی کا خاندان خانیوال میں مقیم تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی تھی۔تفتیش کے دوران قتل کے محرکات کا پتہ لگایا جائیگا۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں جلالپور کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق بستی چنڑ کے رہائشی وسیم نے گھریلو ناچاقی پر خود کو گولی مار لی تھی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھامگر جانبر نہ ہوسکا پولیس نے موقع پر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا اور تمام شواہد کو اکھٹا کر لیا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات شروع کردیں تھیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے خود کو گولی مار کر شہری نے خود کو ہسپتال منتقل اسلام آباد تھا پولیس کے مطابق پولیس کا
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تہرا قتل