صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو جمعرات کو ایک باوقار تقریب میں نشان پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وفاقی کابینہ کے اراکین اور معززین بھی شریک تھے۔
شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان جمعرات کو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔
وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نشان پاکستان ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نشان پاکستان ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان
پڑھیں:
گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے
جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونگے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب چنار باغ یادگار شہداء پر ہو گی۔ ہیلی پیڈ چوک جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب ہو گی جس میں صدر آصف علی زرداری شرکت کرینگے۔ جی بی میں کل عام تعطیل ہو گی۔ سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات ہوں گی، ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو جی بی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی۔ یکم نومبر کو گلگت آزاد ہوا تھا جبکہ 14 اگست 1948ء کو بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگروں کو مار بھگا کر آزادی حاصل کی تھی۔