شدید بارش کے باعث شاہرہ قراقرم کئی مقامات سے بند، مسافر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں بشمول کوہستان میں شدید بارش کے باعث شاہرہ قراقرم کئی مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ سے تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شاہرہ ریشم اپر کوہستان میں لوٹر اور برسین کے قریب لینڈسلائیڈنگ سے بند ہے، جبکہ لوئر کوہستان میں شیطان پڑی کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ سے شاہرہ ریشم ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہے، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے رکنے پر سڑک کو کلئیر کیا جائے گا ۔
ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
شاہرہ قراقرم کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں بشمول کوہستان میں گزشتہ 24گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کوہستان میں
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر بلال امجد فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ا ور تفتیش میں پتا چلا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ویزے کے لیے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے دیے۔
ایف آئی اے نے مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا ہے۔