وفاقی وزرا ،وزرائے مملکت اور مشیر برائے وزیر اعظم کی تقرریاں،نوٹیفیکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
وفاقی وزرا ،وزرائے مملکت اور مشیر برائے وزیر اعظم کی تقرریاں،نوٹیفیکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )کیبنٹ ڈیویژن نے آج حلف اٹھانے والے وفاقی وزرائ،وزرائے مملکت اور مشیر برائے وزیر اعظم کی تعیناتیوں کے تحریری احکامات جاری کر دیے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفی کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور خالد مگسی وفاقی وزیر ہوںگے۔طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت،عون چوہدری اور وجیہہ قمروزیر مملکت ہوں گے۔نئے مشیران میں پرویز خٹک، توقیر شاہ اور محمد علی شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی
اسلام آباد:سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانب دار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ کی پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی صورتِ حال سمیت بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Post Views: 1