لیگی رہنما کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ بدلنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
لاہور: لیگی رہنما نے عمران خان کو قومی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر کوئی ایمان دار قیادت سامنے لائی جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ حالات اب یہ ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن اب خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کررہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔
انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی ؟
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔
اْن کی دردمندی اور روشنی خیالی فرد سے اجتماع کی طرف سفر کرتی ہے،جلوت اور خلوت میں پاکستان کے مستقبل کیلیے بے چین نظر آتے ہیں
مزید :