غیرقانونی شکار سے بچایا گیا ریچھ ریسکیو
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
سرگودھا وائلڈ لائف اسکواڈ نے چینیوٹ کے قریب غیرقانونی شکار سے بچائے گئے ریچھ کو ریسکیو کرلیا۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ریچھ کو غیرقانونی شکار سے بچا کر چنیوٹ کے قریب سیلانوالی کے علاقے سے بازیاب کیا گیا تھا۔
عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ سینٸروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پرواٸلڈ لاٸف اسکواڈ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کے تحفظ کے لیے جنگلی حیات کا تحفظ ناگزیر ہے۔ قدرتی وسائل اور جنگلی حیات کا تحفظ ماحولیاتی نظام کے استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
مریم اورنگزیب نے غیر قانونی شکار اور جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے:وفاقی وزیرخزانہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا آئے گا، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لئے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں، انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں۔
محمد اورنگزیب نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے،خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے، ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لئے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاو¿ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے اور حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی
مزید :