Nawaiwaqt:
2025-08-08@16:49:52 GMT

ملک بھر میں موسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ملک بھر میں موسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

صوبائی دارالحکومت لاہوراور صوبے بھر سمیت خیبرپختونخواہ،سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ،مختلف علاقوں میں سیاح پھنس گئے،ملک کے بالائی علاقوں کی شاہراہیں بند، گلگت میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی،جمرود میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں برف باری سے نظارے حسین ہوگئے۔ گجرات، سرگودھا، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، چیچہ وطنی ،اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی، قلات میں بادل خوب برسے، مری میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ برف باری اور بادل برسنے سے ملک کے مختلف علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا ۔اوباڑو اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوئی، لوئردیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔مختلف اضلاع میں بارش کے ساتھ ہی کئی فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ وادی نیلم، استور اور کالام میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔گلیات ، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہوگئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ استور میں تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے جب کہ 3 روز سے جاری برفباری کے باعث بجلی اورپانی کی سپلائی معطل ہے۔اہراہ قراقرم متعدد مقامات سے بند ہو گئی، داسو کے قریب بارش کی وجہ سے پہاڑ سرک گیا۔ کئی افراد پھنس گئے۔ لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلا سڑک بہا کر لے گیا۔گلیات کی بالائی چوٹیوں پر برفباری ہوئی، کوزہ گلی کے مقام پر متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایبٹ آباد میں شدید برف باری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان میں آج بھی مزید بادل برسیں گے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، شیخوپورہ اور گردو نواح میں دن کے دوران چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں دن کے اوقات میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا ہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔بالائی علاقوں دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں دن کے اوقات میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مختلف علاقوں میں کا سلسلہ جاری وقفے وقفے سے کا امکان ہے بارش اور باری کا کے ساتھ

پڑھیں:

اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی

فائل فوٹو

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں کی طغیانی کے باعث چک شہزاد اور پارک روڈ سے گزرنے والے برساتی نالوں میں شدید تغیانی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا لیکن ابھی تک کوئی ٹیم نہیں آئی۔

دوسری جانب آج موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور  اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔

بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مری، گلیات اور کشمیر کے بر ساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • اسلام آباد، کراچی، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، پانی نے پھر تباہی مچا دی۔
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نیو چٹھہ بختاور سمیت متعدد علاقے زیر آب، ریسکیو آپریشن جاری
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
  •  اسلام آباد : مارگلہ نالوں میں طغیانی, نشیبی علاقوں کو خطرات لاحق
  • اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی