تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)اسرائیل نے کہاہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے مقدس ماہِ رمضان کے دوران یروشلم کے قدیم شہر میں واقع مسجدِ اقصی کے احاطے میں حفاظت کی غرض سے پابندیاں نافذ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی یروشلم میں واقع اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدِ اقصی میں رمضان المبارک کے دوران لاکھوں فلسطینی نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مقدس شہر کا ایک حصہ ہے جس پر اسرائیل نے قبضہ اور اس کا الحاق کر رکھا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کو ایک آن لائن بریفنگ میں بتایاکہ عوامی تحفظ کے لیے معمول کی پابندیاں اسی طرح نافذ ہوں گی جیسے ہر سال ہوتی رہی ہیں۔مینسر نے عندیہ دیا کہ اس سال دوبارہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔انہوں نے اس سال پولیس کی تعیناتی کی تفصیل بتائے بغیر کہا، جو ہم یقینا برداشت نہیں کر سکتے اور کوئی بھی ملک نہیں کرے گا، وہ ایسے لوگ ہیں جو تشدد اور کسی اور پر حملوں کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

محرم الحرام کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد

ایف سی بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علما کرام، تاجر برادری اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر محرم الحرام میں تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی جب کہ شرکا نے محرم الحرام میں  جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ محرم الحرام میں پرامن حالات کو قائم کرنے میں تمام شرکا کا کلیدی کردار ہے۔

عالم دین قاری عبیداللہ نے بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک ملاقات ہوئی۔  ہمارے دشمن بہت سے ہیں اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام کرنے میں ایف سی کا اہم کردار ہے۔

ہزارہ برادری کے حاجی محمد اعجاز کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا خاتمہ ہمارا ناقابل تبدیل ہدف ہے، شہید حاج رمضان کے کلمات
  • سپاہ قدس کے کماندر حاج رمضان کی تشیع جنازہ
  • 30 سال تک گمنامی میں رہنیوالے قدس فورس کے جنرل شہید حاج رمضان کا آخری وداع
  • امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں، جنگ بندی کے بعد پہلا قدم
  • پشاور، آئی ایس او کی محرم الحرام پیغاماتی تشہیر
  • علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پیشگی حفاظتی اقدامات، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچالیا گیا
  • ہم مندر کیساتھ مسجد بھی سجائیں گے اور وقف کو بچائیں گے، تیجسوی یادو
  • محرم الحرام کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد