وزیراعظم شہباز شریف کی اکوڑہ خٹک دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ، اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری، شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال کراچی میں ہوا۔ مرحوم آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آفتاب شعبان میرانی کا شمار پی پی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے۔ ان کا تعلق ضلع شکار پور کے بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔ 1990ء کی دہائی میں وزیراعلیٰ سندھ بعد ازاں وزیر دفاع بھی رہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔