اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 5 نئے ججز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کر دیئے گئے ، آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی،سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل کئے گئے ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔

آئینی بینچ میں بلوچستان سے ایک، خیبر پختونخواہ سے 2 جبکہ سندھ اور اسلام آباد سے 1، 1 جج کو شامل کیا گیا ہے۔ آئینی بینچ میں5 مزید ججزکوشامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی۔اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس منصورعلی شاہ اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی اور بیرسٹرعلی ظفر نے 5ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میںسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کیلئے 3 مزید ججز کو نامزد کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس ریاضت سحر ، جسٹس نثار احمد بھمبھر و اور جسٹس عبدالحامد کو شامل کر دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کیلئے چار ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی گئی۔ چاروں ججزکوایک سال کیلئے ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا، چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان  ، طارق باجوہ ، راجہ غضنفر اور تنویز شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کا فیصلہ ہوا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ججزتقررکیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت دیگر ممبران کی شرکت اجلاس میں ممبر احسن بھون نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 8 سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان،سیشن جج قیصر نذیر بٹ، سیشن جج محمد اکمل خان کا نام زیر غور کیا گیا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں راجہ غضنفر علی خان کو 14 ، عبہرگل خان کے حق میں 11 اور تنویر احمد شیخ کے حق میں 10 ووٹ ڈالے گئے جبکہ طارق محمود باجوہ کے حق میں جوڈیشل کمیشن کے 12 ارکان نے ووٹ دیا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کورٹ کے آئینی بینچ میں لاہور ہائیکورٹ چیف جسٹس کیا گیا کی زیر

پڑھیں:

بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای)کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ 13 افراد زخمی ہوئے، صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 139 اموات رپورٹ ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 60، سندھ میں 24 اور بلوچستان میں 16 افراد جان سے گئے۔شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہنگامی صورتحال ہے، متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • یقین دلاتا ہوں ہر ایمان دار جوڈیشل افسر کے ساتھ کھڑا ہوں گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
  • عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فیصلہ جاری
  • ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا
  • توہینِ مذہب کے الزامات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کی تشکیل پر عملدرآمد روک دیا
  • بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل
  • مودی راج میں ریاستی الیکشنز سے پہلے ہی انتخابی نظام کی ساکھ خطرے میں
  • توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
  • زیر التوا اپیل، نظرثانی یا آئینی درخواست کی بنا پر فیصلے پر عملدرآمد روکا نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ