چیمپئنز ٹرافی سے باہرہونیوالی پاکستانی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے والی میزبان پاکستانی ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گروپ کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے قومی ٹیم کی شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا تھا، جسکے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں جانےکی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئی تھیں اور پھر بنگلا دیش کے ساتھ قومی ٹیم کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.
پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔ہر گروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر جبکہ ٹورنامنٹ کی پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔مزید برآں تمام 8 ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت بھی ملے گی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہزار ڈالر ٹیموں کو ٹیم کو
پڑھیں:
تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
تربیلا ڈیم میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی.ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا، تمام متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دے دی گئی۔ڈیم انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے.جبکہ ڈیم کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔ پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اگر سیلابی ریلہ ڈیم میں داخل ہوتا ہے تو پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈیم کے17 پیداواری یونٹس سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ دریا کابل سے بھی 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے. جس سے صورت حال مزید نازک ہو سکتی ہے۔