انڈونیشیا میں 2 نوجوانوں کو ہم جنس پرستی کا جرم ثابت ہونے پر سرِعام کوڑے مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی شرعی عدالت نے 18 اور 24 سالہ نوجوانوں کا جنسی تعلق ثابت ہونے پر مجرم قرار دیا تھا۔

عدالت نے 24 سالہ نوجوان کو 82 اور 18 سالہ نوجوان کو 77 کوڑے مارنے کا حکم دیا تھا جب کہ یہ سزا عوامی مقام پر دینے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

جس کے بعد آج عدالت کے حکم پر ہم جنس پرست نوجوانوں کو سرِعام کوڑے مارے گئے۔ بعد ازاں مجرموں کو گھر بھیج دیا گیا۔

ان نوجوانوں کو مقامی افراد نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد دونوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے جہاں اکثر قوانین شریعت کے تحت نافذ کیے گئے ہیں۔

ہم جنس پرستی پر کوڑے کی سر عام سزا کے قانون پر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں نے شدید مخالفت کرتے ہوئے ایسے قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو

پڑھیں:

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوکر فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق اورنگی گلشن بہار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک راہ گیر شہری کو لوٹ رہے تھے، قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔

 ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں، شہری کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی فارنزک کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔

حسین کے ماموں نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میرا بھانجا نماز پڑھ کر مسجد کے باہر بیٹھا تھا، ڈاکوؤں نے حسین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، حسین نے موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو ڈاکو اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، ڈاکو نے 9 گولیاں چلائیں، میں فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو لوگ میرے بھانجے کو اسپتال لیکر جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بھانجے کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر نجی اسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے بتایا حسین جاں بحق ہوگیا ہے، حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پشین، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں بھارتی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 2 مکان مسمار
  • پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے
  • 62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
  • سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا