حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کمی کردی ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 258 روپے 64 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز کے لیے فی لیٹر صرف 50 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر سےکم ہو کر نئی قیمت فی لیٹر 255 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور نئی قیمت بالترتیب 168 روپے 12 پیسے اور 153 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کردی گئی ہے کی قیمت میں فی لیٹر کے لیے
پڑھیں:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی، گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے فی کلو ایل پی جی 5 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 201روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید :