نوشہرہ: مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، افغان قونصلر سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نوشوہرہ(نیوز ڈیسک)مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ پہنچی۔مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی، اس موقع پردرالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، درالعلوم حقانیہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر اسکینیرز نصب کئے گئے تھے۔
نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے جب کہ مین روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا،۔۔ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا میں افغان قونصلر جنرل محب اللہ شاکر نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے میں صوابی سے تعلق رکھنے والے 2 شہداء کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی، شہید عبدالوحید کی نماز جنازہ ان کے گاؤں زیدہ جب کہ شہید شاعر و ادیب تجمل شاہ عرف تجمل فرحان کی نماز جنازہ ان کے گاؤں جلسئی میں ادا کی گئی۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے نوشہرہ کا دورہ کیا، دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتم دالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک حامد الحق کے جنازے کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او آفس نوشہرہ میں میٹنگ میں شرکت کی، میٹنگ میں ریجنل پولیس آفیسر نجیب الرحمن،ایس پی انوسٹیگیشن نوشہرہ اور سی ٹی ڈی افسران نے بھی شرکت کی۔ریجنل پولیس افیسر نے دھماکے سے ہونے والے ناقابلِ تلافی نقصان اور تفتیش میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجد مدرسہ حقانیہ جیسے مقدس مقام پر حملہ ملک دُشمن عناصر کا انتہائی بُزدلانہ اقدام ہے، مدرسہ حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامدالحق و دیگر کی شہادت قوم کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے افسران کو کہا کہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دھماکے کے پسِ پردہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں، دہشت گرد اس طرح کی بُزدلانہ کاروائیاں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، خیبرپختونخوا پولیس عوام کیساتھ ملکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ حقانیہ اکوڑہ
پڑھیں:
حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر طویل عرصے کی روپوشی کے بعد لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وہ اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔
حماد اظہر والد کے انتقال کے بعد گھر پہنچ گئے. اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور سوگوارا کو صبر عطا کرے۔ آمین pic.twitter.com/evqNUmwBlr
— ????????????????????????????????. (@bhattispeaks) July 23, 2025
واضح رہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں سے متعلق مختلف مقدمات میں نامزد تھے۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور عوامی نظم و ضبط خراب کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔
ان مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر منظرِ عام سے غائب ہو گئے تھے اور متعدد بار ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارے، تاہم وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہ آ سکے۔ ان کی طویل روپوشی کو پارٹی قیادت کی ہدایت اور قانونی ماہرین کے مشوروں سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔
حماد اظہر کی اچانک واپسی اور اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے فیصلے کو سیاسی و قانونی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد عدالتوں کے سامنے سرنڈر کر کے قانونی عمل کا سامنا کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حماد اظہر روپوشی لاہور میاں اظہر نماز جنازہ