سپریم کورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سپریم کورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ محمد راجہ بشارت نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ اشتہارات میں ذاتی تشہیر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 22ستمبر 2022 کو سرکاری پیسہ سے تشہیر پر پابندی لگائی تھی ، مریم نواز کی ذاتی تشہیر عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی ہے۔مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کیا جائے، مریم نواز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: توہین عدالت کی مریم نواز کی کی درخواست
پڑھیں:
جب چاہا مرضی کی ترامیم کر لیں، سپریم کورٹ کے حکم پر کیوں نہ کیں: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی۔ الزامات کی فہرست کے بغیر سنائی گئی سزا کی قانونی حیثیت نہیں، استدعا ہے کہ عدالت الزامات کی فہرست طلب کرے۔