سابق چیف الیکشن کمشنر کے بڑے صاحبزادے سردار علی رضا وفات پاگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا—فائل فوٹو
سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کے بڑے صاحبزادے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سردار علی رضا وفات پا گئے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی جانب سے سابق چیف الیکشن کمشنر سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطاء فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل کی توفیق دے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سابق چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔